پی آئی اے طیارہ حادثہ، انجینئر فرحان قادر کلوڑ سپرد خاک

پی آئی اے کا طیارہ 13 منٹ فضا میں رہنے کے بعد گر کر تباہ ہوا

گھوٹکی: پی آئی اے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے فرحان قادر کلوڑ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

انجینئر فرحان قادر کلوڑ کو گھوٹکی کے علاقے عادلپور قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ انجینئر فرحان قادر پی آئی اے طیارے میں لاہور سے کراچی آ رہا تھا۔

گزشتہ روز قومی ایئرلائن پی آئی اے کا مسافر طیارہ کراچی میں لینڈنگ سے کچھ دیر قبل رہائشی علاقے ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس میں خواتین سمیت متعدد افراد جاں بحق ہوئے۔

محکمہ صحت سندھ نے پی آئی اے طیارہ حادثے میں 97 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔ صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں لائی جانے والی 66 نعشوں میں سے پانچ کی شناخت ہوچکی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق جناح اسپتال میں 66 اور سول اسپتال میں 31 لاشیں منتقل کی جا چکی ہیں۔

دریں اثناء ایدھی فاوَنڈیشن کے مطابق طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 72  افراد کی لاشیں اسپتالوں میں منتقل کی جا چکی ہیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کےمطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 میں 99 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے۔

پی آئی اے کے طیارے نے حادثے سے ایک گھنٹہ30 منٹ قبل لاہور ایئر پورٹ سے اڑان بھری تھی اور کراچی ائیر پورٹ پر لینڈنگ سے کچھ دیر پہلے گرکر تباہ ہوا۔


متعلقہ خبریں