کورونا وائرس، سندھ میں مزید 14 افراد جاں بحق ہو گئے، وزیر اعلیٰ سندھ

پیپلز پارٹی نے وزیراعلیٰ سندھ کیلئے مراد علی شاہ کا نام فائنل کرلیا

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 افراد جاں بحق ہوئے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 21 ہزار 645 ہو چکی ہے جبکہ سندھ میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 354 سے تجاوز کر گئی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 مریض جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ آج سندھ میں کورونا وائرس کے 762 نئے کیسز سامنے آئے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 17 ہزار 69 ہو چکی ہے جبکہ آج کراچی میں کورونا وائرس کے 618 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع شرقی میں 190 اور ضلع جنوبی میں 115 مزید کیسز سامنے آئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث اموات ایک ہزار ایک سو ایک ہو گئی ہیں جب کہ 52 ہزار 437 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں چونتیس افراد کورونا وائرس کے باعث دم توڑ گئے ہیں جب کہ ایک ہزار سات سو تینتالیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں مریضوں کی تعداد 20 ہزار 883 اور پنجاب میں 18 ہزار 730 ہے ۔ خیبر پختونخوا میں 7 ہزار 391، بلوچستان میں 3 ہزار 198 اور اسلام آباد میں ایک ہزار 457 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئیں

گلگت بلتستان میں چھ سو سات اور آزاد کشمیر میں ایک سو اکہتر افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد سولہ ہزار چھ سو ترپن ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں ہوئی ہیں جہاں 381 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 340، پنجاب 324، اسلام آباد 12، گلگت بلتستان 4، بلوچستان 39 اور آزاد کشمیر میں 1 شخص کورونا وائرس سے جاں بحق ہوا۔


متعلقہ خبریں