طیارہ گرنےسے 16 مقامی افراد زخمی ہوئے ہیں، ترجمان سندھ حکومت


کراچی: سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پی آئی اے کا طیارہ گرنےسے 16 مقامی افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ طیارہ حادثے سے ماڈل کالونی کے 19 گھروں کونقصان پہنچا ہے جبکہ متاثرہ خاندانوں کو ہوٹلوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

طیارہ حادثہ: جاں بحق افراد کی تعداد 97 ہو گئی

انہوں نے کہا کہ 10 کاریں اور 13 موٹرسائیکلوں کوبھی نقصان پہنچا ہے جبکہ حادثے سے ہونے والے نقصان کا مجموعی طور پر تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی ائرلائن (پی آئی اے) کا مسافر طیارہ کراچی میں لینڈنگ سے کچھ دیر قبل رہائشی علاقے ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں خواتین سمیت متعدد افراد جاں بحق ہوئے۔

وزیر صحت سندھ عذراپیچوہو  نے پی آئی اے طیارہ حادثے میں 97 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔

ہم نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ جناح اسپتال میں لائی گئی 16 میتوں کی شناخت ہوگئی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کےمطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 میں 99 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے۔

یہ بھی پڑھیں: طیارے کے پائلٹ اور ایئر ٹریفک کنٹرول کے درمیان آخری گفتگو

پی آئی اے کے طیارے نے حادثے سے ایک گھنٹہ30 منٹ قبل لاہور ایئر پورٹ سے اڑان بھری تھی اور کراچی ائیر پورٹ پر لینڈنگ سے کچھ دیر پہلے گرکر تباہ ہوا۔

پاکستان ایئرلائن پائلٹس ایسوسی ایشن(پالپا) کےجنرل سیکریٹری پالپاعمران ناریجو نے ہم نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  جہاز میں ٹیکنیکل مسئلہ پیدا ہوا تھا۔ قیمتوں جانوں کا ضیاع مذاق نہیں ہے ہمیں اس کا جواب دینا ہے۔


متعلقہ خبریں