اسلام آباد: انتظامیہ نے تمام مزارات کھولنے کی اجازت دے دی


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے شہر کے تمام مزارات کھولنےکی اجازت دے دی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ اوقاف کےزیرانتظام مزارات ہفتےمیں 7 دن کھلےرہیں گے۔

اسلام آباد: کورونا کے پیش نظر درگاہیں، مزارات 3 ہفتے کے لیے بند

انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ مزارات میں حکومتی ہدایات اورایس اوپیز پرعملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

مزید برآں ڈپٹی کمشنراسلام آباد نے شہر میں موٹرسائیکلزکےسائلنسرزکھولنے پردفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

پنجاب میں ایس او پیز کے تحت مزارات کھولنے کا فیصلہ

اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کےمطابق دفعہ 144کا اطلاق 4 روزکے لیے ہو گا۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اسلام آباد کی انتظامیہ نے شہرکی تمام درگاہیں، مزارات بند کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ شہر کے تمام جمز، ٹریننگ کیمپس وغیرہ بھی 3 ہفتے کے لیے بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ بچوں کے لیے پلینگ ایریا کو بھی بند کر دیا گیا ہے ۔


متعلقہ خبریں