آرمی چیف کی جانب سے بلوچستان میں خوراک کا امدادی پیکج تقسیم


اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے بلوچستان میں خوراک کا امدادی پیکج تقسیم کیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ گوادر اور لسبیلہ کےعلاقوں میں 11 ہزار فوڈ بیگز تقسیم  کیے گئے. بلوچستان کے دوردرازعلاقوں میں لوگ مہلک وبا کے معاشی اثرات کے زیراثر ہیں.

ہم نیوز کے مطابق راشن کی تقسیم 6 مئی سے 15 مئی تک منظم طریقے سے مکمل کی گئی۔ تحصیل گوادرمیں 4ہزار550، تحصیل پسنی میں1650، تحصیل اورماڑہ میں1850 فوڈ بیگزتقسیم کیے گئے۔

اسی طرح تحصیل جیوانی میں2550 اورضلع لسبیلہ میں ایک ہزارافراد میں راشن تقسیم کیا گیا۔ دوسو سے زائد اقلیتی برادری میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان کا پبلک ٹرانسپورٹ نہ کھولنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق کورونا وبا سے پیدا ہونے والے مشکل حالات میں حکومت، سیاستدانوں اورضلعی انتظامیہ سمیت پاک فوج اور نجی تنظیموں نے خدمات انجام دیں۔ سیکڑوں فری میڈیکل کیمپس کے ذریعے مریضوں کا مفت علاج معالجہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 ہزار 198 ہوگئی ہے۔ بلوچستان میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد  39 ہوگئی ہے۔

چند روز قبل کورونا کے خدشے کے پیش نظر بلوچستان نے پبلک ٹرانسپورٹ نہ کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیرصدارت کورونا سے متعلق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ عوام عید الفطر سادگی سے منائیں گے اور عید میلن پارٹیوں پرمکمل پابندی ہوگی ۔عیدگاہوں کی تعداد میں اضافہ کر کے رش کو کم  کرنے کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں