سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں شوال کا چاند نظر آگیا

ملک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر 22 اپریل بروز ہفتہ ہو گی

فوٹو: فائل


ریاض: سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں شوال کا چاند نظرآگیا۔

سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب میںعیدالفطرکل بروزاتوارمنائی جائے گی۔

دریں اثناء بھارت میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، لہذا عید الفطر بروز پیر 25 مئی کو ہوگی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دہلی کی شاہی مسجد کے امام سید احمد بخاری نے اعلان کیا کہ کہ بھارت میں شوال کا چاند نظرآنے کی شہادتیں کہیں سے بھی موصول نہیں ہوئیں۔ بھارت میں عید الفطر 25 مئی بروز پیر ہوگی۔

بھارت کی رویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کا اجلاس مولانا حکیم الدین قاسمی ناظم  کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کو شوال کا چاند نظر انے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں۔

پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ شوال کا چاند نظر آ گیا ہے لہذا عید الفطر کل بروز اتوار 24 مئی کو ہو گئی

ہم نیوز کے مطابق  مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں تکنیکی معاونت کیلئےمحکمہ موسمیات سپارکوکے اراکین بھی شریک ہوئے۔

اس سے قبل مفتی منیب الرحمان  کا کہنا تھا شوال کا چاند دیکھنے سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریزکیا جائے، شہادتیں موصول ہونےپراعلان ہوگا۔

چاند دیکھنے کے لیے زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقررہ مقامات پر منعقد ہوں گے جہاں سے چاند نظر آنے یا نہ آنے سے متعلق شہادتیں دی جائیں گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعوی کیا تھا کہ عید الفطر 24 مئی بروز اتوار کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: عید کب ہوگی؟ وزارت سائنس اور رویت ہلال کمیٹی آمنے سامنے

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی 25مئی کو عید منانا چاہتی ہے۔ سائنس کے جدید دور میں رویت ہلال کمیٹی کی ضرورت نہیں ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ ایک پریس کانفرنس میں حقائق عوام کے سامنے لائیں گے اور یہ بھی بتائیں گے کہ رویت ہلال کمیٹی پیر کو عید کیوں کرناچاہتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس دفعہ کلینڈر کے مطابق عید 24 مئی کو ہوگی اور دلچسپ بات یہ ہے کہ پوری دنیا میں 24 تاریخ کو عید ہوگی۔

خیال رہے کہ جب سے فواد چوہدری نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قلمدان سنبھالا ہے وہ رویت ہلال کمیٹی کے خلاف رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں