حکومت سندھ نے چاند رات کو کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی


کراچی: حکومت سندھ نے تاجروں کو چاند رات کو کاروبار کھولنےکی اجازت دے دی ہے۔

آل سٹی تاجر اتحاد رجسٹرڈ کے صدر حماد پونا والا نے بتایا ہے کہ چاند رات کو دس بجےتک مارکیٹیں کھلی رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ چاند رات کو کاروبار کھولنےکی اجازت دینے پر حکومت سندھ کے شکرگزار ہیں، تمام دکاندار ایس اوپی پرعملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔

خیال رہے کہ پنجاب میں عید الفطر کے لیے تمام مارکیٹوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹی فکیشن بھی جاری ہو گیا ہے۔

پنجاب میں ایس او پیز کے تحت مزارات کھولنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق نئے نوٹی فکیشن کے تحت تمام مارکیٹیں صبح 9 بجے سے شب دس بجے تک کے درمیانی عرصے میں کھلی رہیں گی۔

اس ضمن میں ہم نیوز نے بتایا ہے کہ مارکیٹوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹی فکیشن کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

پنجاب: اساتذہ کو گندم کی اسمگلنگ روکنے پر مامور کرنےکا فیصلہ

سیکریٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرنے اس سلسلے میں واضح کیا ہے کہ مارکیٹوں کے لیے اعلان کردہ نئے اوقات کار کا اطلاق 21 مئی سے 24 مئی تک کے درمیانی عرصے میں ہو گا۔

ہم نیوز کے مطابق کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا ہے کہ 24 مئی کے بعد مارکیٹیں دوبارہ صبح 9 سے شام سات بجے تک کھلا کریں گی۔

سیکریٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرکا کہنا ہے کہ محکمہ اوقاف کے زیر انتظام تمام مزار ات بھی کھول دیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں