بیٹے نے بڑی مہارت سے جہاز کو بچانے کی کوشش کی، جاں بحق پائلٹ سجاد کے والد کا بیان


لاہور: کراچی طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے پائلٹ سجاد گل کے والد نے کہا ہے کہ گھر سے جانے سے قبل میرے بیٹے نے مجھے پیسے دیئے اور کہا میں جا رہا ہوں بچوں اور بیوی کو عیدی دے دینا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سجاد گل میرا بیٹا بھی تھا اور دوست بھی تھا، میری بیوی کےفوت ہونےکےبعد اس نےمیری دیکھ بھال کی۔

طیارہ حادثے میں97 افراد جاں بحق، 16 میتوں کی شناخت ہوگئی

انہوں نے کہا کہ سجاد گل بہت ہی ایماندار اور محنتی انسان تھا،اس نے بڑی مہارت سےجہاز کو بچانےکی کوشش کی۔


متعلقہ خبریں