بھارت میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا

عید چاند (eid moon)

فائل فوٹو


نئی دہلی: بھارت میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، لہذا عید الفطر بروز پیر 25 مئی کو ہوگی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دہلی کی شاہی مسجد کے امام سید احمد بخاری نے اعلان کیا کہ کہ بھارت میں شوال کا چاند نظرآنے کی شہادتیں کہیں سے بھی موصول نہیں ہوئیں۔ بھارت میں عید الفطر 25 مئی بروز پیر ہوگی۔

بھارت کی رویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کا اجلاس مولانا حکیم الدین قاسمی ناظم  کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کو شوال کا چاند نظر انے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں۔

آج سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں شوال کا چاند نظرآگیا۔

مزید پڑھیں: شوال کا چاند نظر آ گیا، عید الفطر کل ہو گی

سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب میں عیدالفطرکل بروزاتوارمنائی جائےگی۔

پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ شوال کا چاند نظر آ گیا ہے لہذا عید الفطر کل بروز اتوار 24 مئی کو ہو گئی

ہم نیوز کے مطابق  مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں تکنیکی معاونت کیلئےمحکمہ موسمیات سپارکوکے اراکین بھی شریک ہوئے۔

اس سے قبل مفتی منیب الرحمان  کا کہنا تھا شوال کا چاند دیکھنے سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریزکیا جائے، شہادتیں موصول ہونےپراعلان ہوگا۔

چاند دیکھنے کے لیے زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقررہ مقامات پر منعقد ہوں گے جہاں سے چاند نظر آنے یا نہ آنے سے متعلق شہادتیں دی جائیں گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعوی کیا تھا کہ عید الفطر 24 مئی بروز اتوار کو ہوگی۔


متعلقہ خبریں