ملک میں ایک عید ہونے کا کریڈٹ بھی وزیراعظم کو جاتا ہے، فواد چوہدری

وفاقی کابینہ: تھریٹ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں ایک عید ہونے کا کریڈٹ بھی وزیراعظم کو جاتا ہے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سمیت سب کی خواہش ہےکہ ملک میں ایک عید ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ چاند دیکھنےکامعاملہ مذہبی نہیں ہے،ہم کیسےکہہ سکتےہیں کہ سائنس کا اسلام سےتعلق نہیں۔

پاکستان میں عید الفطر اتوار کو منائی جائے گی، فواد چوہدری

ان کا مزید کہنا تھا کہ مفتی منیب الرحمان کا بہت احترام ہےلیکن ان کی اس دلیل سےاتفاق نہیں کرتا۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں شوال کا چاند نظر آ گیا ہے لہذا عید الفطر کل بروز 24 مئی کو ہو گی۔

یاد رہے کہ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی  فواد چوہدری نے چند روز قبل یہ دعوی کیا تھا کہ ملک بھر میں اس مرتبہ عیدالفطر 24 مئی کو منائے جائے گی۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی 25مئی کو عید منانا چاہتی ہے۔ سائنس کے جدید دور میں رویت ہلال کمیٹی کی ضرورت نہیں ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ ایک پریس کانفرنس میں حقائق عوام کے سامنے لائیں گے اور یہ بھی بتائیں گے کہ رویت ہلال کمیٹی پیر کو عید کیوں کرناچاہتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس دفعہ کلینڈر کے مطابق عید 24 مئی کو ہوگی اور دلچسپ بات یہ ہے کہ پوری دنیا میں 24 تاریخ کو عید ہوگی۔


متعلقہ خبریں