سندھ: کورونا کیسز کی تعداد ساڑھے 21 ہزار سے تجاوز کر گئی

کراچی: ملیر میں 44 گھروں کے اطراف اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

کراچی: صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد ساڑھے 21 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 762 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 21 ہزار 645 ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں کورونا وائرس نے 24 گھنٹوں میں 14 مزید جانیں لے لیں ہیں جس کے بعد صوبہ بھر میں وبا سے ہونی والی اموات کی تعداد 354 ہو گئی ہے۔

کورونا: دنیا بھر میں 3 لاکھ 41 ہزار سے زائد اموات، متاثرین کی تعداد 53 لاکھ 60 ہزار سے بڑھ گئی

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا شہر کراچی میں کیسزکی تعداد 17 ہزارسےتجاوز کر گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں 669 نئےکیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 17 ہزار 201 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس سے پاکستان میں52437 افراد متاثر، 1101 جاں بحق

انہوں نے مزید بتایا کہ کراچی میں 24 گھنٹےمیں کورونا سے 12 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد وبا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 292 ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں