صدر مملکت، وزیر اعظم سمیت دیگر رہنماؤں کی عوام کو عید مبارک

صدر مملکت، وزیر اعظم سمیت دیگر رہنماؤں کی عوام کو عید مبارک

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں نے عوام کو عید الفطر کی آمد پر مبارک باد پیش کی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تمام اہل وطن کو عید کی مبارک باد دی۔ اس سے قبل ان کا کہنا تھا کہ وہ عید کی نماز گھر پر ادا کریں گے اور عوام بھی سماجی فاصلوں کو یقینی بنا کر عید منائیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے بھی قوم کی عید الفطر کی مبارک باد پیش کی۔ وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو عید کی خصوصی مبارک باد دی اور کہا کہ غیر انسانی لاک ڈاؤن کے دوران کشمیریوں کا صبر اور حوصلہ قابل تعریف ہے۔

چاروں صوبوں کے گورنرز اور وزرائے اعلیٰ نے ایس او پیز کے تحت عید کی نماز ادا کی اور قوم کی عیدالفطر کی آمد پر مبارک باد دی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قوم کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو پیغام ہے ہم امن چاہتے ہیں تاہم بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بھی قوم کی عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ رمضان کے بعد ہم پر فرض ہے کہ کورونا کا مقابلہ کریں۔


متعلقہ خبریں