ٹڈی دل کے حملوں سےکپاس، مرچ کی فصلوں اور آم کے باغات کو نقصان

سندھ کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے حملے، فصلیں تباہ

فائل فوٹو


سندھ کے علاقے گڈواورکشمور میں ٹڈی دل نے فصلوں کو نقصان پہنچانا شروع کر دیا۔

ہم نیوز کے مطابق ٹڈی دل کے مسلسل حملوں کی وجہ سے کپاس، مرچ کی فصلوں اور آم کے باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے اور کاشت کار اپنی مدد آپ کے تحت ٹڈی دل کو بھگانے میں مصروف ہیں۔

سندھ کے ضلع نواب شاہ میں ٹڈی دَل کے حملے سے کپاس، گنا، جوار اور پیاز کی فصل کو نقصان پہنچا ہے۔

کاشتکاروں نے ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ٹڈی دل نےساری سندھ کی فصل کو تباہ کردیا ہے اور حکومت نے ابھی تک کوئی اقدام نہیں اٹھائے۔

کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے ٹڈی دَل کے ممکنہ حملے کی اطلاع کے باوجود نوٹس نہیں لیا۔

یہ بھی پڑھیں:ورلڈ بینک کی ٹڈی دل کے خلاف سندھ حکومت کو تعاون کی یقین دہانی

خانیوال، جنگل ذخیرہ میں پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ٹڈی دل کے تدارک کیلئے آپریشن کیا جا رہا ہے جب کہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت بھی عملے کے ہمراہ ٹڈی دل کے تدراک کیلئے اسپرے کرانے میں مصروف ہیں۔

پنجاب کے علاقے صادق آباد میں ڈیرہ غازی خان میں ٹڈی دل نے حملہ کر کے تیار فصلوں کو تباہ کر دیا۔

صادق آباد میں ٹڈی دَل نے حملہ کر کے کئی ایکڑ پر کھڑی تیار فصلوں کو تباہ کر دیا جس میں کپاس، گنا اور دیگر فصلیں شامل ہیں۔ ٹڈی دَل نے ماہی چوک کچہ، راضی نواز آباد، بھونگ اور بخش آباد میں فصلوں پر حملہ کیا۔

ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان) کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دَل کے حملے سے سورج مکھی سمیت دیگرفصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

ٹڈی دَل نے اوچ شریف کے علاقوں خرم پور، رسول واہ، فیض واہ، اور مانک نوشہرہ میں باغات کو نقصان پہنچایا ہے۔

پنجاب کے ضلع وہاڑی میں ٹڈی دل نےمکئی، کپاس اور چارے کی فصلوں کے علاوہ باغات کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔

بلوچستان کے ضلع بارکھان میں ٹڈی دل کے حملے میں کپاس کی فصل کو شدید نقصان پہنچا تھا جبکہ مرچ، پیاز اور ٹماٹر کی فصلیں بھی تباہ ہوگئیں۔


متعلقہ خبریں