کرکٹر ڈیرن سیمی کا طیارے حادثے پر افسوس کا اظہار

کرکٹر ڈیرن سیمی کا طیارے حادثے پر افسوس کا اظہار

ویسٹ انڈیز: کرکٹر ڈیرن سیمی نے قومی ائر لائن (پی آئی اے) طیارہ حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ڈیرن سیمی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حادثے میں جاں بحق افراد کی مغفرت کے لیے دُعا گو ہوں۔

انہوں نے کہا کہ طیارے حادثے پر پاکستانیوں سے اظہار افسوس کرتا ہوں اور مشکل وقت میں آپ کے ساتھ ہوں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل پی آئی اے کا مسافر طیارہ کراچی میں لینڈنگ سے کچھ دیر قبل رہائشی علاقے ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں 92  مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے۔

طیارہ حادثے میں دو افراد بشمول بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق 66 لاشیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 16 میتوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق 31  لاشوں کو سول اسپتال کراچی منتقل کیا گیا، جہاں میتوں کی شناخت  کے لیے ڈی این اے نمونے اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پہ لگنے والی آگ اور وہاں موجود تپش کی وجہ سے میتوں کی شناخت میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

مزید پڑھیں: طیارہ حادثہ: جاں بحق افراد کی شناخت کے لیے ٹیم تشکیل


متعلقہ خبریں