سندھ میں کوروناکیسزکی تعداد 22 ہزار491 ہوگئی

کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 703کیسز رپورٹ ہوئے اور مریضوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 823 ہوگئی ہے

فائل فوٹو


کراچی: سندھ میں کورونا وائرس سے22 ہزار491 افراد متاثر اور367 جاں بحق ہو چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ ان کے صوبے میں156کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور34 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

سندھ میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 846کیسز رپورٹ ہوئے اور 13 اموات ہوئی ہیں۔

کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 703کیسز رپورٹ ہوئے اور مریضوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 823 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ میں 788 بچے بھی کورونا وائرس سے متاثر

انہوں نے بتایا کہ24گھنٹوں میں کل 3547ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 846کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے846کیسزمجموعی تعداد کا24فیصد بنتا ہے اور یہ اب تک کی بڑی شرح ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کیسز کا بڑھنا ہماری بے احتیاطی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ146مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت22491مریض زیرعلاج ہیں۔ سندھ میں کورونا وائرس کا تناسب ٹیسٹوں کے مقابلے میں 14 فیصد ہے۔

کوروناوائرس کے باعث پاکستان کے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبے سندھ میں سات سو سے زائد بچے بھی متاثر ہوئے ہیں۔

ترجمان حکومت سندھ  مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ صوبے میں کورونا سے متاثرہ بچوں کی تعداد 788 ہو گئی ہے اور صرف 20 روز کے اندرمجموعی تعداد میں تین گنا اضافہ ہوگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 2مئی تک سندھ میں کورونا سے متاثرہ بچوں کی تعداد 253 تھی لیکن بعد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کورونا وبا ایک خطرناک حقیقت ہے اور لاپرواہی برتنے والے اس متاثر ہوسکتے ہیں، بچوں کو کسی اور نے نہیں ہم نے خود متاثر کیا ہے۔ ہم حکومت کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں