پی آئی اے کا طیارہ 13 منٹ فضا میں رہنے کے بعد گر کر تباہ ہوا

پی آئی اے کا طیارہ 13 منٹ فضا میں رہنے کے بعد گر کر تباہ ہوا

کراچی: پی آئی اے طیارہ حادثے کی ابتدائی تحقیقات میں پی آئی اے کا طیارہ 13 منٹ فضا میں رہنے کے بعد گر کر تباہ ہوا۔

پی آئی اے طیارہ حادثہ کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ ائر کرافٹ ایکسیڈنٹ اینڈ انویسٹی گیشن بورڈ نے جناح انٹرنیشنل ائر پورٹ کے رن وے کا دورہ کیا۔

ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران رن وے پر طیارے کے انجن کے رگڑ کے نشانات ملے ہیں جبکہ رن وے کے 4 مختلف مقامات پر پیچز بھی اکھڑے ہوئے ملے۔

تحقیقاتی ٹیم نے رن وے پر لگے کیمرے کی مدد سے طیارے کی لینڈنگ کے مناظر بھی دیکھے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر سول ایوی ایشن (سی اے اے) نے کیمرے کی ریکارڈنگ بھی تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کر دی۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کپتان نے لینڈنگ کرتے ہوئے جہاز کے گیئر کو ڈوَان نہیں کیا اور طیارے کے پہلے انجن کو زمین پر رگڑ لگی اسکے بعد دوسرے انجن نے رگڑکھائی۔ رگڑ کھاتے ہوئے پی آئی اے کا طیارہ اوپر کی جانب اٹھا۔

یہ بھی پڑھیں طیارہ حادثے میں97 افراد جاں بحق، 16 میتوں کی شناخت ہوگئی

پی آئی اے کا طیارہ 13 منٹ فضا میں رہنے کے بعد گر کر تباہ ہوا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل کراچی کے رہائشی علاقے ماڈل کالونی میں پاکستان انٹرنیشل ائیر لائن کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 97 ہو گئی جبکہ 16 میتوں کی اب تک شناخت ہوچکی ہے۔

گزشتہ روز پی آئی اے کا مسافر طیارہ کراچی میں لینڈنگ سے کچھ دیر قبل رہائشی علاقے ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں 92  مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے۔ طیارہ حادثے میں دو افراد بشمول بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔


متعلقہ خبریں