شہباز شریف کے داماد آج نیب میں پیش ہوں گے


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے داماد علی عمران آج قومی احتساب بیورو(نیب) میں پیش لاہور میں پیش ہوں گے۔

قومی احتساب بیورو(نیب) نے چند روز پہلے مبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور صاف پانی پراجیکٹ کرپشن کے الزمات پر ہونے والی تحقیقات کے سلسلے میں علی عمران کو ریکارڈ سمیت طلب کیا تھا۔

علی عمران آج دوپہردو بجے ریکارڈ سمیت قومی احتساب بیورو(نیب) کی ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے۔

نیب ذارائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ صاف پانی کمپنی میں کروڑوں روپے علی عمران کے اکاونٹ میں مبینہ طور پر منتقل ہوئے۔

نیب کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے سے ملنے والے ریکارڈ کے مطابق لاہور کے پوش علاقے میں ایک ٹاور بھی علی عمران کی ملکیت میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

نیب نے 14 اپریل کو سابق وزیراعظم نوازشریف اورعلی عمران کو نوٹسز جاری کیے تھے۔ نوٹس میں علی عمران کو 16 اپریل کو جبکہ سابق وزیراعظم کو 21 اپرئل کو طلب کیا گیا تھا۔

نیب کے مطابق نوازشریف نے 1999 میں بطور وزیراعظم اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے جاتی امرا تک سڑک تعمیر کرائی اور ان کے حکم پر سڑک کی چوڑائی 20 سے 24 فٹ کی گئی۔

اس سے قبل نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کوآشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی میں کرپشن کے معاملے پر طلب کیا تھا۔

نیب کے مطابق آشیانہ اقبال کا ٹھیکہ ایل ڈی اے کو دینے سے قومی خزانے کو 71 کروڑ 50 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کنسلٹنسی کی مد میں انجنیئرنگ سروس پنجاب کو 19 کروڑ 20لاکھ کی منظوری دی جبکہ نیسپاک نے کنسلٹنسی کا تخمینہ 3 کروڑ 50 لاکھ روپے لگایا تھا۔

نیب کے مطابق شہباز شریف نے پنجاب لینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قوانین کی بھی خلاف ورزی کرتے ہوئے شرائط پو پورا اترنے والے ٹھیکیدارچوہدری لطیف کا ٹھیکہ منسوخ کیا۔

نیب نے الزام عائد کیا کہ شہباز شریف نے لاہور میں کام کرنے والی کمپنی  کاسا کو ٹھیکے سے نوازا جس سے خزانے کو 19 کروڑ 30 لاکھ روپے  کا نقصان ہوا۔


متعلقہ خبریں