طیارہ حادثہ: ڈی این اے ٹیسٹ بر وقت نہ ہونے سے مشکلات

فائل فوٹو


کراچی: وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کا تیسٹ بروقت نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات پیش آرہی ہیں۔

پی آئی اے طیارہ حادثہ: جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 10لاکھ روپے دینے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے یہ بات ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر نے اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فون پررابطہ کیا اور انہیں ڈی این اے ٹیسٹ کے حوالے سے پیش آنے والی مشکلات کی بابت آگاہ بھی کیا۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کے کچھ لواحقین دور دراز کے علاقوں سے آئے ہیں لیکن ٹیسٹ بروقت نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات پیش آرہی ہیں۔

طیارہ حادثہ: نعشوں کی شناخت، نادرا کی ٹیم پہنچ گئی

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے کہا کہ دکھ و غم کی گھڑی میں وفاقی حکومت لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ کوشش ہے کہ جلد ڈی این اے ٹیسٹنگ کا عمل مکمل ہو تا کہ جسد خاکی لواحقین کے حوالے کیے جا سکیں۔

حکومت نے پی آئی اے طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس دس لاکھ روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومتی فیصلے کے تحت انشورنس کی رقم لواحقین کو ایک ہفتے میں مل جائےگی۔

طیارہ حادثہ: مجھ سمیت جسے بلایا گیا انوسٹیگیشن کیلئے پیش کروں گا، ارشد ملک

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کچھ دیر قبل ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اگر حادثے میں کوئی ملوث پایا گیا تو اسے سخت ترین سزا دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی کمیٹی طیارہ حادثے کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ گھروں کی تعمیر تک متاثرہ افراد قصر ناز میں رہ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کے لیے پی آئی اے کے ہوٹلوں کو بھی خالی کرایا گیا ہے۔

طیارہ حادثہ: جاں بحق افراد کی شناخت کے لیے ٹیم تشکیل

قومی ایئرلائن پی آئی اے کا مسافر طیارہ تین دن قبل کراچی میں لینڈنگ سے کچھ دیر قبل رہائشی علاقے ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں جہاز کے عملے سمیت 97 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔


متعلقہ خبریں