طیارہ حادثہ: حکومت متاثرین کے گھر تعمیر کرے گی، گورنر سندھ

کے الیکٹرک،غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا دعویٰ پورا نہیں کیا: گورنر

فوٹو: ہم نیوز


کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے ماہرین کی خصوصی ٹیم لاہور سے کراچی پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور سے آنے والی ٹیم طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشوں کی شناخت کررہی ہے۔

طیارہ حادثہ: ڈی این اے ٹیسٹ بر وقت نہ ہونے سے مشکلات

ہم نیوز کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے محمد احمد، شبیر احمد اور رضوان کی رہائش گاہوں پہ گئے جہاں انہوں نے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور متاثرین کو یقین دلایا کہ حکومت اس دکھ کی گھڑی میں آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔

گورنر سندھ نے اس موقع پر لواحقین سے کہا کہ عیدالفطر سے قبل ہم پر بہت بڑی قیامت گزری ہے۔ انہوں نے کہا کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشوں کی شناخت کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

پی آئی اے طیارہ حادثہ: جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 10لاکھ روپے دینے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی کمیٹی اپنی رپورٹ مکمل کرکے وزیراعظم عمران خان کو پیش کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں کا کوئی بدل نہیں ہو سکتا ہے لیکن کچھ دکھ بانٹنے کے لیے جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس دس لاکھ ررپے دیے جائیں گے۔

طیارہ حادثہ: حکومت نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی

گورنر سندھ نے کہا کہ طیارہ حادثے کے شہدا کے لواحقین کو انشورنس کی رقم بھی ملے گی۔

اس موقع پرگورنر سندھ نے اعلان کیا کہ طیارہ حادثے میں متاثر ہونے والے مکانات کی تعمیر حکومت کرا کر دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ فی الوقت متاثرین قصر ناز یا پی آئی اے کے ہوٹل میں قیام کرسکتے ہیں۔

’ اس عید پر کورونا اور طیارہ حادثہ کی وجہ سے فضا سوگوار ہے ‘

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کچھ دیر قبل کہا تھا کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے بروقت انعقاد میں مشکلات درپیش ہیں۔ انہوں نے اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون پر بھی صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں