سابق ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر کورونا وائرس کا شکار


لاہور: پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آ گئی ہے جس کے بعد انہوں نےخود کو گھر میں ہی قرنطینہ کر لیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شوکت خانم اسپتال سے 2 دن پہلے ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے، ڈاکٹروں کی ہدایت پر خود کو سیلف آئیسولیٹ کیا ہے۔

پاکستان میں کوروناسے 54 ہزار601 افراد متاثر، 1133 جاں بحق

ان کا کہنا تھا کہ خود کو تندرست محسوس کررہا ہوں، ڈاکٹرز نے بخارکی صورت میں پیناڈول دوا کھانےکا مشورہ دیا ہے۔


متعلقہ خبریں