مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام میں کورونا کی تشخیص

ن لیگ کے امیر مقام نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کی تجویز پیش کردی

فائل فوٹوق


پشاور: مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کےصدرانجینئرامیر مقام کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن کے پی اختیار ولی نے بتایا ہے کہ امیرمقام نےخود کو گھر پر آئیسولیٹ کردیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنی ٹوئٹ میں امیرمقام کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ امیرمقام خیبرپختونخوا میں پارٹی کا ایک متحرک نام ہیں،  پارٹی کےلیے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ سےدعا ہےکہ امیرمقام کوصحت کاملہ عطا فرمائے۔

اس سے قبل ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مردان گل نواز آفریدی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

اس ضمن میں ڈی سی مردان عابد وزیر نے بتایا ہے کہ گل نواز آفریدی نےخود کو گھر میں آئیسولیٹ کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث 1133 اموات ہوچکی ہیں جب کہ 54 ہزار601 افراد متاثر ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں کوروناکے17 ہزار198 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض سندھ میں ہیں جہاں تعداد21ہزار645 تک پہنچ گئی ہے۔

پنجاب میں19 ہزار557، خیبرپختونخوا7 ہزار685، بلوچستان3 ہزار306، اسلام آباد1592، گلگت بلتستان619 اورآزادکشمیرمیں197کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: پاکستان میں 985 اموات، 45 ہزار 898 افراد متاثر

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں ہوئی ہیں جہاں 389 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 354، پنجاب332، اسلام آباد14، گلگت بلتستان4، بلوچستان 39 اور آزاد کشمیر میں 1 شخص کورونا وائرس سے جاں بحق ہوا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 14 ہزار 705  ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر چارلاکھ  60 ہزار 692 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئیں


متعلقہ خبریں