طیارہ حادثہ: معجزانہ طور پر بچ جانے والا مسافر ڈسچارج

کراچی: پی آئی اے طیارہ حادثے میں معجزانہ طور پر بچ جانے والے مسافر محمد زبیر کو سول اسپتال برنس وارڈ سے ڈسچارج کردیا گیا۔

ترجمان سندھ حکومت کے مطابق جمعے کو قومی ایئرلائن کےطیارہ حادثےمیں محمد زبیر 30 فیصد تک جھلس کر زخمی ہو گیا تھا۔

طیارہ حادثے میں97 افراد جاں بحق، 16 میتوں کی شناخت ہوگئی

خیال رہے کہ طیارہ حادثے کے دوران جہازمیں سوار دو مسافر جھلس کر زخمی ہوئےتھے۔ دوسرا مسافرظفر مسعود کراچی کے نجی اسپتال میں اب بھی زیرعلاج  ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ جمعے کو کراچی کے رہائشی علاقے ماڈل کالونی میں پاکستان انٹرنیشل ائیر لائن کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 97 ہوگئی جبکہ 16 میتوں کی اب تک شناخت ہوچکی ہے۔

وزیرصحت سندھ عذرا پیچوہو کے مطابق جائے حادثہ اور طیارے کے ملبے سے 97 لاشیں نکال لی گئیں، جن میں سے جناح اسپتال لائی گئیں 16 میتوں کی شناخت ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز پی آئی اے کا مسافر طیارہ کراچی میں لینڈنگ سے کچھ دیر قبل رہائشی علاقے ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں 92  مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے۔ طیارہ حادثے میں دو افراد بشمول بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق 66 لاشیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 16 میتوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق 31  لاشوں کو سول اسپتال کراچی منتقل کیا گیا، جہاں میتوں کی شناخت  کے لیے ڈی این اے نمونے اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت کے لیے نادرا کی خصوصی ٹیم کراچی پہنچ گئی ہے۔

ذرائع  نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے  زیادہ تر افراد کی نعشوں کی شناخت میں دشواری کا سامنا ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پہ لگنے والی آگ اور وہاں موجود تپش کی وجہ سے میتوں کی شناخت میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

مزید پڑھیں: طیارہ حادثہ: جاں بحق افراد کی شناخت کے لیے ٹیم تشکیل

ذرائع کے مطابق نادرا کی خصوصی ٹیم جاں بحق افراد کے انگوٹھوں کی مدد سے ان کی شناخت کو ممکن بنانے کے عمل میں مدد دینے کے لیے پہنچی ہے۔

ہم نیوز کو اس سلسلے میں نادرا ترجمان نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تین افراد کے انگوٹھوں کے نشانات لیے گئے تو ان میں سے دو کی شناخت ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز