کینیڈین وزیراعظم کی مسلمانوں کو عید کی مبارکباد


ٹرونٹو: کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے دنیا کے تمام مسلمانوں کو عید کی مبارک باد دی ہے۔

کینیڈین وزیراعظم نے اپنے ویڈیو پیغام  کا آغاز اسلام علیکم سے کیا اور کورونا کے دوران کینیڈین مسلمانوں کی مدد کے جذبے کو سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں بسنے والے مسلمانوں کی خدمت کا جذبہ قابل ستائش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کی خدمات کا سب کو اعتراف کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اس سال کورونا کے باعث کئی تہوار گھروں میں اور آن لائن منائے جا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے پاکستان کی قیادت اورعوام کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی ہے۔

پاکستان میں ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے ترکی نے خدمات پیش کر دیں

رجب طیب ایردوان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو فون کیا اور انہیں عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔

ترکی کے صدر نے پی آئی اے طیارہ حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دار فانی سے کوچ کر جانے والوں کی ارواح کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

کورونا: پاکستان اور ترکی کا مشترکہ اقدامات اٹھانے پر اتفاق

انہوں  نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ترکی پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے ترک ہم منصب اور ترکی کی عوام کو بھی عید کی مبارکباد پیش کی۔

توانائی کے شعبے میں ترکی کا ماڈل اپنایا جائے، وزیراعظم کی ہدایت

ہم نیوز کے مطابق صدر مملکت نے پاکستانی شہریوں کی دیکھ بھال پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی کہ کورونا وائرس کے چیلنج پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں