نہر میں نہاتے ہوئے دوبچوں سمیت چار افراد ڈوب گئے


شکار پور اور سرگودھا میں نہر میں نہاتے ہوئے دو بچوں سمیت چار افراد ڈوب گئے ہیں جن میں سے دو کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سندھ کے ضلع شکار میں علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کو نکالا اور انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ پہلے ہی دم توڑ چکے تھے۔

دوسرا افسوسناک واقعہ پنجاب کے ضلع سرگودھا میں پیش آیا۔ ریسکیو1122 حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ نواحی علاقے تین پلی کے مقام پر پیش آیا اور تیراک ٹیم نے ڈوبنے والوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیلفی بناتے ہوئے4 بہنوں سمیت پانچ افراد دریائے چناب میں ڈوب گئے

اس سے قبل آج صبح پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں سیلفی بناتے ہوئے4 بہنوں سمیت پانچ افراد دریائے چناب میں ڈوب گئے تھے۔

افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی تیراک ٹیمیں پہنچ گئی ہیں اور مدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دریائے چناب کے کنارے پر موجود مقامی افراد نے دو بہنوں اور ایک شخص کو زندہ نکال لیا ہے اور جب کہ دو بہنوں کی تلاش جاری ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ 5بہنیں سیروتفریح کے لیے دریائے چناب پر گئی تھیں جن میں سے چار بہنیں سلفی لیتے ہوئے پانی میں گر گئیں۔

یہ اپنی نوعیت کا پہلے واقعات نہیں ہے، اس سے قبل بھی پتوکی میں سیلفی لینے کے دوران 24 سالہ نوجوان دریا میں ڈوب گیا تھا۔

قبل ازیں وادی سوات کے سیاحتی مقام بحرین کی سیر کرنے آئے کراچی تعلق رکھنے والے شخص اور ان کی بیٹی ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

ہم نیوز کے مطابق17 سالہ اریش کا سیلفی لیتے ہوئے پاؤں لڑکھڑایا اور وہ دریا میں جا گری جس کو بچانے کے لیے والد نجیب شجاع نے بھی دریا میں چھلانگ لگا دی۔

حادثے کے بعد مقامی افراد نے باپ بیٹی کی تلاش شروع کر دی، نجیب شجاع کی لاش گریگلن اسٹاپ کے قریب دریا سے مقامی نوجوانوں نے ڈھونڈ نکالی جبکہ بعد ازاں لڑکی کی لاش بھی مل گئی تھی۔


متعلقہ خبریں