لاک ڈاؤن کی وجہ سے میوزک پر زیادہ دھیان دے رہا ہوں، ہارون



اسلام آباد: پاکستان کے معروف پاپ گلوکار ہارون نے کہا ہے کہ اس عید پر میں اپنی والدہ کو بہت یاد کر رہا ہوں کیونکہ وہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے برطانیہ میں پھنسی ہوئی ہیں۔

ہم نیوز کے انٹرٹینمنٹ بیسڈ پروگرام ’کور پیج‘ میں گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ یہ عید سماجی دوری کی عید ہے تاہم خاندان کے افراد اور دوستوں سے آن لائن رابطے میں ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے میوزک پر زیادہ دھیان دے رہا ہوں، اس سے قبل اپنی اینیمیشن اسٹوڈیو کے کام میں مصروف تھا جس کی وجہ سے میوزک کے لیے میرے پاس بہت کم وقت بچتا تھا۔

اینیمیشن سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے شروعات سے ہی میوزک ویڈیوز بنانے کا شوق تھا، اگر دیکھا جائے تو یہ چھوٹی سی فلم ہوتی ہے۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری ویڈیوز اور گانوں میں لوگوں کے لیے ایک پیغام ہوتا ہے۔

پاپ سنگر ہارون کا10سال بعد گانا ریلیز

برقعع ایونجرز ایپ سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ بچے اور بڑے اس ایپ کو استعمال کر کے انگریزی زبان سیکھ سکھتے ہیں، اس ایپلیکیشن کو انگریزی کے ماہرین کی مدد سے بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ سال قبل نئی میوزک ویڈیو لانچ کرنے کے لیے اسپونسرز، ٹی وی اور ریڈیو کی ضرورت ہوتی تھی تاہم آن لائن پلیٹ فارمز کے باعث یہ کام بھی آسان ہو گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے، ایک وقت تھا جب بھارتی میوزک کو یہاں بہت سنا جاتا تھا تاہم عاطف اسلم ، علی ظفر، علی سیٹھی جیسے میوزیشن کی وجہ سے پاکستانی موسیقی کا عروج واپس آ رہا ہے۔

آواز بینڈ کی واپسی سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں میری فاخر سے بات نہیں ہوئی ہے اور اس زمانے میں کورونا کی وجہ سے ایسا ہونا بھی بہت مشکل ہے مگر دو سال بعد اس حوالے سے کچھ سوچ سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں