کورونا: عید کے بعد جائزہ لے کر آئندہ کے فیصلے کریں گے، وزیراعلیٰ

کورونا: وزیراعلیٰ پنجاب صحتیاب نہیں ہو سکے، رپورٹ پھر مثبت آگئی

فائل فوٹو


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے بعد صورتحال کا جائزہ لے کر آئندہ کے مزید فیصلے کیے جائیں گے۔

’ پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں بھی اضافہ ہو رہا ‘

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے واضح کیا کہ کورونا کے خلاف اعلان کردہ حکومتی اقدامات پر عملدرآمد ہی میں شہریوں کی حفاظت ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ عید الفطر کے موقع پر سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں اور تمام احتیاطی تدابیر پر لازمی عمل کریں۔

ہم نیوز کے مطابق عثمان بزدار نے واضح کیا کہ آج کا وقتی سماجی فاصلہ مستقل فاصلوں سے بچائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حفاظتی تدابیر اپنانے اور حکومتی اقدامات پر عمل درآمد سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے گی۔

کوروناوائرس: دنیا میں55لاکھ سے زائد افراد متاثر، 346719 جاں بحق

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت کا ہر قدم اپنے عوام کی فلاح و بہبود اور بہتری کے لیے اٹھتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے لاک ڈاون میں نرمی کے فیصلے پر نظر ثانی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشاہدہ یہ رہا ہے کہ عیدالفطر پر ایس او پیز کی پابندی نہیں کی جا رہی ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ عید کے فوراً بعد حکومت صورتحال کا ازسر نو جائزہ لے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت سمجھے گی اورہمیں ایس او پیز کی پابندی ہوتی نظر نہ آئی تو یقینا لاک ڈاون کے فیصلے پر نظر ثانی کرنا پڑے گی۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے واضح کیا ہے کہ یہ چیز ہمارے ہاتھ میں ہے کہ اگر اپنی ذمہ داری پوری کریں تو زندگی کا سلسلہ چل سکتا ہے، روزگار کا سلسلہ چل سکتا ہے اور بیماری کے پھیلاؤ کو روکا بھی جا سکتا ہے۔

کورونا وائرس:پاکستان میں 1167 افراد جاں بحق،56 ہزار 349متاثر

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے واضح طورپر کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور ہونے والی اموات میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا ختم نہیں ہوا بلکہ بڑھ رہا ہے۔


متعلقہ خبریں