عید الفطر: وزیراعظم کو ابوظہبی کے ولی عہد کی مبارکباد

عید الفطر: وزیراعظم کو ابوظہبی کے ولی عہد کی مبارکباد

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کوابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زاہد النیہان نے عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے پی آئی اے طیارہ حادثے پر اظہار افسوس بھی کیا ۔

عیدالفطر: وزیراعظم عمران خان کو ترکی کے صدر کی مبارکباد

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم سے شیخ محمد بن زاہد النہیان کی ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی جس میں عمران خان نے انہیں عید الفطر کی مبارکباد پیش کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نے پاکستانی قیدیوں کی رہائی اورانہیں وطن واپس بھیجنے کے لیے کیے جانے والے انتظامات پر ولی عہد ابوظہبی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مودی حکومت کشمیر میں جنگی جرائم کا ارتکاب کررہی ہے، عمران خان

ہم نیوزکے مطابق وزیراعظم نے انہیں کورونا وائرس کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے شیخ محمد بن زاہد کو بھارت میں کورونا وائرس کے بعد مسلمانوں سے روا رکھے جانے والے سلوک سے بھی آگاہ کیا۔

متحدہ عرب امارات نے تمام ویزا جرمانے معاف کردیئے

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹیلی فونک بات چیت میں کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی برادری بھارت میں مسلمانوں کو کورونا وائرس کا ذمہ دار ٹھہرائے جانے کے عمل کی مذمت کرے۔


متعلقہ خبریں