ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انوسٹی گیشن بورڈ: تحقیقات کا آغاز کردیا

ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انوسٹی گیشن بورڈ: تحقیقات کا آغاز کردیا

فوٹو: ہم نیوز


کراچی: حکومت کی جانب سے طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے تشکیل دیے جانے والے ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انوسٹی گیشن بورڈ نے اپنی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

طیارہ حادثہ: حکومت نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی

ہم نیوز نے قومی ایئر لائن پی آئی اے کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم نے جائے حادثہ سے شواہد اکھٹے کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق تحقیقات میں معاونت کے لیے ایئربس نے ایئر کریش کی تفتیش میں مہارت رکھنے والی دس رکنی ٹیم بھی معاونت کے لیے بورڈ سے منسلک کردی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی میں کسی متعلقہ ادارے کے افراد شامل نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے صرف طلب کی گئی معلومات یا دستاویزات اور یا پھر ریکارڈ فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔

طیارہ حادثہ: مجھ سمیت جسے بلایا گیا انوسٹیگیشن کیلئے پیش کروں گا، ارشد ملک

ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انوسٹی گیشن بورڈ کو تمام تر حکومتی وسائل مہیا کیے جائیں گے۔

پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت کی خواہش ہے کہ تحقیقاتی ٹیم بغیر کسی دباوَ کے شفاف طریقے سے اپنا کام مکمل کرے۔

ہم نیوز کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان شفاف ترین تحقیقات کرانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ تحقیقات پہ کسی ادارے یا گروہ کو اثرانداز نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی خواہش ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ قلیل مدت میں منظر عام پرلائی جائے۔

پی آئی اے طیارہ حادثہ: 41 میتوں کی شناخت ہو گئی

ترجمان پی آئی اے نے عوام الناس سے کہا ہے کہ وہ خود ساختہ ماہرین اور فساد پھیلانے والے عناصر کے شر سے اپنے آپ کو دور رکھیں اور سوشل میڈیا پر دانستہ طور پہ پھیلائی جانے والی جعلی خبروں پہ یقین نہ کریں۔


متعلقہ خبریں