سندھ میں کوروناوائرس کے573 نئے کیسز رپورٹ



کراچی: سندھ میں کورونا وائرس کے573 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور مجموعی تعداد23ہزار507 ہوگئی ہے جب کہ374 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے بتایا کہ ان کے صوبے میں کورونا وائرس کے باعث مزید 5افراد جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ248 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ساڑھے18ہزارسے بڑھ گئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 467 افراد میں کورونا وائس کے تشخیص ہوئی ہے۔ مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ عوام کو احتیاط کرنی چاہیے کیوں کہ اس کے بغیر کورونا وائرس کو روکنا ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا وائرس:پاکستان میں 1197 افراد جاں بحق،57 ہزار 705 متاثر

سندھ میں788 بچے بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں2مئی تک سندھ میں کورونا سے متاثرہ بچوں کی تعداد 253 تھی لیکن بعد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور صرف 20 روز کے اندرمجموعی تعداد میں تین گنا اضافہ ہوگیا ہے۔

صوبائی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وبا ایک خطرناک حقیقت ہے اور لاپرواہی برتنے والے اس متاثر ہوسکتے ہیں، عوام کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے حکومت کی ایس او پر عمل کریں۔

وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ مریضوں کی تعداد بڑھنے کی صورت میں دوبارہ لاک ڈاوَن لگا سکتے ہیں۔ مخصوص اوقات میں ایس او پی کے تحت کاروبار جاری رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے ساتھ رہنے کی عادت اپنانی ہوگی، اپیل کی کہ عوام سماجی فاصلوں کی ایس او پی پر عملدرآمد کرے۔


متعلقہ خبریں