طیارہ حادثہ: ایس بی سی اے کو تحقیقات میں شامل کرنے کیلیے خط

کراچی: وزیراعظم نے فوج، این ڈی ایم اے اور ایف ڈبلیو او سے مدد طلب کرلی

فوٹو: ہم نیوز


کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو تحقیقات میں شامل کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا ہے۔

ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انوسٹی گیشن بورڈ: تحقیقات کا آغاز کردیا

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی تعمیر ہونے والی عمارات کی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی ایئر پورٹ کے اطراف بلند و بالا عمارات تعمیر ہو رہی ہیں۔

ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی رپورٹس قطعی بے بنیاد ہیں۔

طیارہ حادثہ: حکومت متاثرین کے گھر تعمیر کرے گی، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے سابقہ مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ طیارہ حادثے سے متاثر ہونے والے گھروں کی تعمیر حکومت کرے گی۔

ہم نیوز کے مطابق گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ زخمیوں کے علاج معالجے کے اخراجات بھی حکومت برداشت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے متاثرین کو جلد تمام سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

طیارہ حادثہ: دانتوں سے میتوں کی شناخت کا عمل جاری

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ڈی این اے ٹیسٹ میں دس سے 15 دن لگتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈی این اے کی ٹیم لاہور سے آئی ہے۔

طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے حکومت کی جانب سے تشکیل دیے جانے والے ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انوسٹی گیشن بورڈ نے گزشتہ روز سے اپنی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ٹیم کے اراکین نے جائے حادثہ کا دورہ کیا ہے اور تمام ثبوت و شواہد بھی منگوالیے ہیں۔

طیارہ حادثہ: فرانسیسی ٹیم نے جائے حادثہ کا معائنہ مکمل کرلیا

قومی ایئرلائن پی آئی اے کے ترجمان نے گزشتہ شب کہا تھا کہ عوام الناس سوشل میڈیا پر جان بوجھ کر پھیلائی جانے والی جعلی خبروں پہ توجہ نہ دیں اور خود کو ان سے دور رکھیں۔


متعلقہ خبریں