اسلام آباد: چوکی پر فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید


اسلام آباد: موٹرسائیکل سوار دو نامعلوم مسلح ملزمان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چوکی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکارشہید ہو گئے ہیں۔ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

اسلام آباد: پولیس کو غیرمعمولی اقدامات اٹھانے کی ہدایت

ہم نیوز کے مطابق مسلح ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں اے ایس آئی محسن ظفر اور ہیڈ کانسٹیبل سجاد شامل ہیں۔

شہدا کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ علاقہ پولیس سمیت دیگر تفتیشی ادارے جائے وقوع سے ثبوت و شواہد اکھٹے کررہے ہیں۔

پولیس چوکی پر فائرنگ کے حوالے سے ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ مسلح ملزمان نے فائرنگ 26 نمبر چونگی ناکے پر کی۔ شہید پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی تھانہ ترنول میں تھی۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان راولپنڈی سے پشاور جانے والی طرف سے گزرے تھے۔

اسلام آباد: عوامی شکایات کا ازالہ، پولیس اہلکار ویڈیو کیمروں سے لیس ہوں گے

ذرائع کے مطابق فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ ترنول سے پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور اس نے اطرف کی ناکہ بندی کردی۔

ہم نیوز کے مطابق آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار نے پولیس چوکی پر فائرنگ کا سخت نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے ڈی آئی جی  آپریشنز وقارالدین سید کی سربراہی میں دواسپیشل انوسٹی گیشن ٹیمیں تشکیل  دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیموں کی سربراہی بالترتیب ایس پی انوسٹی گیشن سید مصطفیٰ تنویراورایس پی صدر کریں گے۔

اسلام آباد میں فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید، 2 زخمی

ہم نیوز کے مطابق آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار نے ہدایت دی ہے کہ ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنائی جائے۔


متعلقہ خبریں