راولپنڈی: جھگڑا ناصر اور سجاول کا ، گولی عدنان کو لگ گئی

کورونا: پولیس انسپکٹر یاسین خان جان کی بازی ہار گیا

راولپنڈی: تھانہ رتہ امرال کی حدود میں گولی لگنے سے عدنان نامی شخص شدید زخمی ہو گیا ہے۔ زخمی کو فوری طور پرطبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم اس کی جان بچانے کی کوشش کررہی ہے۔

اسلام آباد: چوکی پر فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ تھانہ رتہ امرال کی حدود میں ناصر شاہنواز اور سجاول کے درمیان کسی بات پرتلخ کلامی اور جھگڑا ہورہا تھا۔

ذرائع کے مطابق اسی تلخ کلامی کے دوران اچانک مشتعل ہو کر ملزم ناصر شاہنواز نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گھر کے باہر کھڑا ہوا عدنان نامی شخص شدید زخمی ہو گیا۔

راولپنڈی: ملزم کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید چار زخمی

ہم نیوز کو پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ عدنان کو گولی سر میں لگی ہے جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوا ہے۔

علاقہ پولیس کے مطابق زخمی کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم اس کے علاج معالجے میں مصروف ہے۔

ہم نیوز کو پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ جھگڑا کرنے والے دونوں ملزمان عدنان کو گولی لگنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ہیں۔

راولپنڈی: 24 گھنٹوں میں 25 وارداتیں، پولیس تماشائی؟

پولیس نے جائے وقوع سے ثبوت و شواہد اکھٹے کرنے کے ساتھ ساتھ ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی ہے۔


متعلقہ خبریں