طیارہ حادثہ: فرانسیسی ماہرین تحقیقات کے لیے مزید ٹھہریں گے

طیارہ حادثہ: فرانسیسی ماہرین تحقیقات کے لیے مزید ٹھہریں گے

کراچی: طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے پاکستان آنے والی فرانسیسی ماہرین کی ٹیم نے اپنے قیام میں اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

طیارہ حادثہ: فرانسیسی ٹیم نے جائے حادثہ کا معائنہ مکمل کرلیا

ہم نیوز کو اس ضمن میں انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی ایئر لائن کے طیارے کے حادثے کی تحقیقات کے لیے آنے والی ٹیم کے اراکین کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں مزید دن لگ سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فرانسیسی ماہرین طیارہ حادثے کی جامع تحقیقات کرنا چاہتے ہیں اور تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے خواہش مند ہیں۔

حکومت سندھ: تحقیقاتی کمیٹی پر اعتراض، سی ای او مستعفی ہوں

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ فرانسیسی ماہرین کی گیارہ رکنی ٹیم آج پھر اپنا تحقیقاتی عمل جاری رکھے گی۔ ٹیم نے پہلے دن جائےحادثہ کا دورہ کیا تھا اور رن وے کا جائزہ لینے کے علاوہ اے ٹی سے کے مختلف پہلوؤں کو دیکھا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فرانسیسی ٹیم نے حکومت پاکستان کی جانب سے قائم کی جانے والی چار رکنی تحقیقاتی ٹیم کی مکمل تیکنیکی معاونت بھی شروع کردی ہے۔

طیارہ حادثہ: حکومت نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ فرانسیسی ماہرین کی گیارہ رکنی ٹیم نے بلیک باکس سمیت انجن کا معائنہ کیا ہے جب کہ سی اے اے اور پی آئی اے حکام نے طیارے سے متعلق تمام ریکارڈ فراہم کرنے کے علاوہ بریفنگ بھی کی ہے۔


متعلقہ خبریں