کورونا وائرس، اسپین میں دس روزہ سوگ کا اعلان

اسپین میں گزشتہ روز کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی

میڈرڈ: اسپین نے کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے پیش نظر 10 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسپین کی 14 ہزارعمارتوں اور بحری جہازوں پر 5 جون تک قومی جھنڈا سرنگوں رہے گا اور بادشاہ فلپ ششم لاک ڈاؤن کے خاتمے پر یادگاری تقریب کی صدارت کریں گے۔

کورونا وائرس سے اسپین میں اب تک اموات کی تعداد 27 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ 2 لاکھ 83 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

وبا سے نمٹنے میں ناکامی پر اسپین میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرین نے برتن بجا کر حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ جاری ہے اور  متاثرہ افراد کی تعداد 56 لاکھ 84 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ تین لاکھ 52 ہزار 225 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

دنیا بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 65,333  نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ 24 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد کورونا کو شکست دے کر صحت یا ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ ہے جہاں کورونا سے اب تک اموات کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔ کورونا  کے مریضوں کی تعداد 17 لاکھ 25 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور ساڑھے چار لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں

یہ بھی پڑھیں سعودی عرب میں کورونا کے باعث لگائی گئی پابندیاں اٹھانے کا اعلان

برازیل  کورونا وائرس متاثرین کی ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ برازیل میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 386 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ایک دن میں 4 ہزار سے زائد نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 94 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 24 ہزار 593 ہوگئی ہے۔

روس میں کورونا وائرس سے مزید 92 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 3 ہزار 8 سو سے تجاوز گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد تین لاکھ 62 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں