ملک کے بیشتر حصے آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے


اسلام آباد: ملک کے بیشتر حصے آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ وسطی اور جنوبی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ لاہور کا درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

کراچی کا پارہ آج بھی زیادہ رہے گا اور درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ حیدرآباد کا درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ اور دادو کا درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ سے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان ہے۔

بدھ کی شام کو کشمیر، جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بوچستان میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ روز بھی موسم خشک اور گرم رہا۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد اور موہنجوداڑو کا 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دادو، شہید بے نظیر آباد، لاڑکانہ، پڈعیدن اور بھکر میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں