کورونا کے باعث ہالی وڈ کو کروڑوں ڈالرز کا نقصان

کورونا کے باعث ہالی وڈ کو کروڑوں ڈالرز کا نقصان

فائل فوٹو


عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث جہاں عالمی معیشت کو دھچکا لگا وہیں ہالی وڈ انڈسٹری کو بھی شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ امریکہ سمیت دنیا بھر کے سینما گھر بند ہونے سے فلم انڈسٹری بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

جیمزبانڈ،ونڈر وومن اور ایونجرز سمیت بڑے بڑےسپر ہیروز کی فلموں کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔ جیمز بانڈ زیرو زیرو سیون کو جن کی فلم ’نوٹائم ٹو ڈائی‘ کو اپریل میں ریلیز کیا جانا تھا لیکن کورونا وائرس کے سبب شائقین اب نومبر میں جیمز بانڈ کو ایکشن میں دیکھیں گے۔

کورونا وائرس زیادہ عرصے تک برقرار رہا تو ہالی وڈ کو صرف ایشیاء میں ہی 2 ارب ڈالر سے زائد زائد نقصان ہو سکتا ہے۔

ہالی وڈ کی کچھ فلمیں کورونا وائرس کے دوران ریلیز کی گئی ہیں لیکن ان کی کمائی توقع سے کم رہی اور انڈسٹری کو کروڑوں ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔ وِل اسمتھ کی ایکشن سے بھر پور فلم بیڈ بوائز فار لائف اب تک کی سب سے کامیاب فلم رہی۔

یہ بھی پڑھیں:ہالی وڈ کی بڑی فلموں کی ریلیز کورونا کے باعث تاخیر کا شکار

جنوری میں ریلیز ہونے والی اس فلم نے دنیا بھر سے 65ارب روپے سے زائد کا بزنس کیا ہے۔ اینیمیٹڈ فلم ”سونک دی ہیج ہوگ “ دوسرے نمبر پر رہی جس نے دنیا بھر میں پچاس ارب روپے کے قریب کاروبار کیا۔

جانوروں کی بولی سمجھنے والے کی حرکتیں بھی فلم بینوں کو خوب بھائی اسی لیے فلم ”ڈولٹل“ نے امریکہ سمیت دنیا بھر سے 35ارب روپے کا بزنس کیا۔

ایکشن سے بھرپور فلم ”برڈز آف پرے“ اب تک کی چوتھی کامیاب ترین فلم قرار پائی اس فلم نے دنیا بھر سے تیس ارب روپے سمیٹے۔ سال کے پانچ مہینوں میں کمائی کے لحاظ سے پانچواں نمبر ہارر فلم ”دی انویزبل مین “ کا رہا جس نے بیس ارب روپے تک کی کمائی کی۔


متعلقہ خبریں