اسپائیڈر مین بننے کا شوق، بچوں نے خود کو خطرناک مکڑی سے کٹوا لیا، اسپتال منتقل

اسپائیڈر مین بننے کا شوق، بچوں نے خود کو خطرناک مکڑی سے کٹوا لیا، اسپتال منتقل

فائل فوٹو


جنوبی امریکہ  کے ملک بولیویا میں تین بھائیوں نے اسپائیڈرمین بننے کے جنون میں خود کو اسپتال پہنچا دیا ہے۔

مارول اسٹوڈیو کی تیار کردہ فلم اسپائیڈرمین کے ہیرو سے متاثر ہوکر تینوں بھائیوں نے اپنے آپ کو خطرناک کالی مکڑی سے کٹوا لیا جس کے بعد ان کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ مکڑی کے کاٹنے سے بچوں کو شدید بخار، سوجن اور کپکپی طاری ہوئی تھی جس کے بعد انہیں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔

بچوں کا خیال تھا کہ فلم کی طرح حقیقی زندگی میں بھی مکڑی کے کاٹنے سے ان میں سپر ہیرو جیسی خصوصیات پیدا ہوجائیں گے۔ تینوں بھائیوں نے مکڑی کو زبردستی کاٹنے پر اکسایا تھا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ماں نے بیٹوں کو تکلیف سے روتے دیکھا تو انہیں بنیادی صحت کے مرکز لے گئی اور وہاں سے بچوں کو بڑے اسپتال منتقل کیا گیا۔

بچوں کے اسپتال کی رپورٹ کے مطابق تینوں بھائیوں کو کپکپی، پٹھوں میں درد اور بخار ہوا اور انہیں ایک ہفتے تک علاج کی غرض سے اسپتال میں رکھا گیا۔

تینوں بھائیوں نے خود کو کالی مکڑی سے کٹوایا تھا جس میں عام مکڑیوں کی نسبت15 فیصد زیادہ زہر ہوتا ہے۔ نیشنل جیوگرافک کے مطابق یہ دنیا کی خطرناک مکڑی ہے جس لوگ سب سے زیادہ ڈرتے ہیں۔

نیشنل جیوگرافک کے مطابق عام پر اس مکڑی کا کاٹنا زیادہ خطرناک نہیں ہوتا لیکن بچوں پر اس کا زہر زیادہ اثر کرتا ہے۔ یہ مکڑی اس وقت تک نہیں کاٹتی جب تک اسے اکسایا یا اپنے دفاع پر مجبور نہ کیا جائے۔

 

 


متعلقہ خبریں