سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 24 ہزار سے تجاوز کر گئی، وزیر اعلیٰ سندھ

سختی کرنے سے کورونا کیسز کی شرح کم ہوئی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

فائل فوٹو


کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 24 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 6 مریض جاں بحق ہو گئے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 24 ہزار 206 ہو گئی ہے اور صوبے میں آج کورونا کے مزید 699 کیسز رپورٹ ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 6 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کورونا کے باعث انتقال کر جانے والوں کی تعداد 380 ہو گئی۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 19 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ کراچی میں کورونا کے آج 559 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 177 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور اس وقت کورونا کے 235 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جن میں سے 42 مریض اس وقت وینٹی لیٹر پر ہیں۔ اس وقت کورونا کے 14 ہزار 556 مریض زیر علاج ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کورونا کے 12 ہزار 836 مریض گھروں میں اور 793 آئسولیشن سینٹر میں موجود ہیں۔ کورونا کے 927 مریض صوبہ کے دیگر اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ آج 755 مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو چلے گئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کوروناسے59ہزار151افرادمتاثر،1225 جاں بحق

انہوں نے کہا کہ کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 ہزار 270 ہو گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں کیونکہ عوام کا تعاون ہی کورونا سے نجات کا ضامن ہے۔


متعلقہ خبریں