کورونا: امریکی نائب صدر کی پریس سیکریٹری صحتیاب ہوگئیں

کورونا: امریکی نائب صدر کی پریس سیکریٹری صحتیاب ہوگئیں

واشنگٹن: امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس کی پریس سیکریٹری کیٹی ملر نے کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کے بعد اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھال لی ہیں۔

امریکی نائب صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ سے دوری اختیار کر لی

ہم نیوز نے عالمی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی نائب صدر کی پریس سیکریٹری کیٹی ملر کا کہنا ہے کہ انہوں نے ذمہ داریاں سنبھالنے سے قبل تین مرتبہ اپنا ٹیسٹ کرایا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے تینوں مرتبہ ٹیسٹ رپورٹس منفی آنے کے بعد اپنی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔

امریکی نائب صدر کی پریس سیکریٹری کیٹی ملر نے اپنا علاج کرنے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

ٹرمپ، مائیک پنس کے نقش قدم پر: ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں

مائیک پنس کی پریس سیکریٹری کیٹی ملر میں 9 مئی 2020 کو کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ اس وقت ان کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی تھی۔

کیٹی ملر کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق خود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت اچھی خاتون ہیں اور ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ کیٹی ملر سے نہیں ملے ہیں لیکن وہ نائب صدر مائیک پنس سے ملتی رہی ہیں۔

کیٹی ملر کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس بھی قرنطینہ میں چلے گئے تھے حالانکہ ان کا ٹیسٹ منفی آیا تھا لیکن انہوں نے حفظ ماتقدم کے طور پر یہ قدم اٹھایا تھا۔

کورونا: نائب امریکی صدر نے احتیاطی تدابیر کی دھجیاں اڑا دیں

کیٹی ملر کے متاثر ہونے کے بعد وائٹ ہاؤس میں کام کرنے والے دیگر افراد نے بھی ماسک کا استعمال شروع کردیا تھا۔


متعلقہ خبریں