لاہور: مریضوں کو سیریس حالت میں لایا جارہا ہے، میو اسپتال


لاہور: سی او او میو اسپتال لاہور ڈاکٹر اسد اسلم نے کہا ہے کہ اسپتالوں میں اب مریضوں کو سیریس حالت میں لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں لائے جانے والے سیریس مریضوں کے پھپھڑے زیادہ متاثر ہیں۔

وینٹی لیٹرز کے حوالے سے حالات کنٹرول میں ہیں، جنرل افضل

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر اسد اسلم نے کہا ہے کہ لاہور کے اسپتالوں میں اس وقت 622 مصدقہ مریض زیرعلاج ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ زیر علاج مریضوں میں سے 426 سرکاری اسپتالوں میں ہیں جب کہ 196 نجی اسپتالوں میں داخل ہیں۔

سی او او میو اسپتال کے مطابق لاہور میں اس وقت 96 مریض انتہائی نگہداشت کے وارڈوں میں زیر علاج ہیں۔

اعداد و شمار کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ جو مریض انتہائی نگہداشت کے وارڈوں میں داخل ہیں ان میں سے 68 نجی اسپتالوں میں ہیں جب کہ 28 سرکاری اسپتالوں میں ہیں۔

ڈسٹرکٹ اسپتالوں میں صرف 55 وینٹی لیٹرز کی سہولت کا انکشاف

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر اسد اسلم سی او او میو اسپتال کے مطابق 32 مریض ایسے ہیں جنہیں حالت تشویشناک ہونے پر وینٹی لیٹر پہ منتقل کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں موجود وینٹی لیٹرز میں سے 40 کام نہیں کررہے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ اسپتالوں میں 1296 وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔

کورونا وائرس از خود نوٹس کیس، سندھ میں 144 وینٹی لیٹرز کا انکشاف

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ملک میں وینٹی لیٹرز کے حوالے سے حالات کنٹرول میں ہیں۔


متعلقہ خبریں