عالمی ادارہ صحت کا انتباہ: کورونا دوبارہ شدت پکڑ سکتا ہے

فائل فوٹو


جنیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ اگر احتیاط نہ کی گئی تو کورونا وائرس جلد ہی دوبارہ شدت اختیار کرسکتا ہے۔

کورونا وائرس: دنیا بھر میں 57 لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد متاثر

ہم نیوز کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے واضح کیا ہے کہ بد احتیاطی سے نہ صرف مہلک وبا ایک مرتبہ پھر شدت اختیار کرسکتی ہے بلکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہو سکتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی سے کورونا وائرس دوبارہ زور پکڑ سکتا ہے۔ ادارے نے اپنی جاری کردہ نئی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ کورونا کے مریضوں کو باربار ٹیسٹ کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے اس حوالے سے مشورہ دیا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے دس روز تک علامات نہ رہیں تو آئی سو لیشن ختم کردیں۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے انتباہ ایک ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے کہ جب امریکہ سمیت مختلف ممالک لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے اوریا اس کو ختم کرنے کا عندیہ دے رہے ہیں۔

کورونا وائرس: امریکہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد1 لاکھ سے بڑھ گئی

دنیا بھر کی حکومتوں کو عالمی ادارہ صحت نے مشورہ دیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کو قابو میں رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ نگرانی، ٹیسٹنگ اور ٹریکنگ سے متعلق اقدامات میں اضافہ کیا جائے۔


متعلقہ خبریں