بھارت: بابری مسجدکی جگہ مندر کی تعمیر، قابل مذمت

بھارت: بابری مسجدکی جگہ مندر کی تعمیر، قابل مذمت

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت میں بابری مسجد کی جگہ مندرکی تعمیر کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کا سامنا ہے لیکن آرایس ایس اوربی جے پی ہندوتوا ایجنڈے کے فروغ میں مصروف ہیں۔

بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستانی عوام اور افواج تیار ہیں، وزیر خارجہ

ہم نیوز کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ مندرکی تعمیر کا آغاز اسی حوالے سے ایک اور قدم ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ متنازعہ بھارتی اقدامات، مسلمانوں کا قتل اور انہیں مسلسل دیوار سے لگانے کے ثبوت ہیں۔

اسلام آباد: پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون مار گر ایا

ہم نیوز کے مطابق ترجمان نے کہا کہ بابری مسجد کی جگہ مندر کا قیام بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے متنازعہ فیصلے کا تسلسل ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے نے بھارت کے جھوٹے سیکولر ازم  کا پردہ چاک کردیا تھا۔

بھارت نےخطے کا امن داؤ پر لگادیا، چینی فوج کو جنگ کیلئے تیار رہنے کا حکم

انہو نے کہا کہ فیصلے نے یہ بات واضح کر دی تھی کہ بھارت اقلیتوں کے لیے غیر محفوظ ملک ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ بھارت کے ایسے اقدمات اقلیتوں اور خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔

بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کے ڈھول کا پول: نیپال نے کردیا

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان زہرآلود نظریات اورانتہاپسندانہ بھارتی سوچ سے دنیا کو مسلسل آگاہ کر رہا ہے۔


متعلقہ خبریں