ایون فیلڈ ریفرنس: نوازشریف اور مریم نواز کو حاضری سے استثنا مل گیا


اسلام آباد:ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو آج کے لئے حاضری سے استثنا مل گیا۔

شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کررہےہیں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نوازخراب موسم کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکے جس پر ان کے وکلا کی جانب سے آج کے لئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

کیپٹن (ر) محمد صفدرعدالت میں موجود ہیں اور ان کے وکیل امجد پرویز نیب کے گواہ واجد ضیاء پر جرح جاری رکھے ہوئے ہیں۔

سپریم کورٹ کے پاناما کیس سے متعلق 28 جولائی 2017 کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے شریف خاندان کے خلاف 3 ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کیے، جو ایون فیلڈ پراپرٹیز، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسمنٹ سے متعلق تھے۔

نیب کی جانب سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس (لندن فلیٹس) ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف ان کے بچوں حسن اور حسین نواز، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو ملزم ٹھہرایا گیا۔


متعلقہ خبریں