موسیقار نیاز احمد کو ہم سے بچھڑے ایک سال بیت گیا


لاہور: پاکستان کے معروف موسیقار نیاز احمد کو ہم سے بچھڑے ایک سال بیت گیا۔

نیاز احمد گزشتہ سال 28 مئی کو اس جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے۔ پاکستانی موسیقی کے نامور گلوکاروں کو اپنی موسیقی کے ذریعے پروان چڑھانے والے نیاز احمد کے نغمے آج بھی مقبول عام ہیں۔ انہوں نے محمد علی شہکی اور عالمگیر کو موسیقی کی دنیا میں متعارف کروایا۔

مرحوم نیاز احمد کے بچے بھی موسیقی سے وابستہ ہیں اور وسیم نیاز بھی میوزک کمپوز کرتے ہیں۔

معروف موسیقار نیاز احمد نے نصرت فتح علی خان کی منفرد آواز کے لیے “میرا انعام پاکستان” جیسا ملی نغمہ ترتیب دیا اور میڈم نور جہاں کے لیے ” نیناں تم چپ رہنا” جیسا گیت کمپوز کیا تھا۔

مہدی حسن کا مشہور البم “کہنا اسے” کی موسیقی کو نیاز احمد نے ہی ترتیب دیا تھا اور عابدہ پروین کے لیے بھی دھنیں بنائیں۔ “اتنے بڑے جیون ساگر میں” جیسا ملی نغمہ کمپوز کیا جسے الن فقیر نے اپنی آواز دی۔

یہ بھی پڑھیں کورونا کے باعث ہالی وڈ کو کروڑوں ڈالرز کا نقصان

’’دیکھ تیرا کیا رنگ کر دیا‘‘، ’’یہ شام اور تیرا نام‘‘ اور ’’پاس آکر کوئی دیکھے‘‘ جیسے مشہور نغموں کی دھنیں بھی نیاز احمد ہی کی تخلیقی تھیں۔ نیرنور، گل بہار بانو اور محمد یوسف سمیت پاکستان کے کئی معروف گلوکاروں نے اْن کے کمپوز کردہ گیت گائے۔


متعلقہ خبریں