اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے اوقات کار کا اعلان کر دیا


کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک کے بعد بینکوں کے نئے اوقات کار جاری کر دیے ہیں۔

اسٹیٹ بنک کے جانب سے جاری کردہ اوقات کے مطابق تمام بینک اور مالیاتی ادارے پیر سے جمعرات صبح 10 سے سہ پہر ساڑھے 4 بجے تک کھلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بینکوں اور مالیاتی اداروں میں 1:30 سے 2 بجے تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک پاکستان نے ایک اور اہم اعلان کر دیا

اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعہ کے روز بینکوں کے اوقات کار صبح 10 بجے سے ایک بجے تک ہوں گے۔

قبل ازیں اسٹیٹ بینک پاکستان کی جانب سے رمضان کے دوران بینکوں کے اوقات کار کا اعلان کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے دوران پیر تا جمعرات صبح دس بجے سے1:30 تک بینکوں کے لیے بغیر وقفہ کام کے اوقات مقرر کیے گئے تھے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعہ کو بینکوں کے اوقات کار 10 سے 1 تک مختص کیے گئے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں سال کرنٹ اکاؤنٹ میں چوالیس ہزار چار سو پندرہ روپے موجود ہونے پر زکٰوة کٹوتی کیے جانے کا بھی بتایا گیا تھا۔

اسٹیٹ بینک نے اس سال  زکوٰۃ کا نصاب 46329 روپے مقررکیا تھا۔ بچت کھاتوں میں 46329 سےزیادہ رقم ہوتواس پرڈھائی فیصد زکوٰۃ کٹوتی کا اعلان کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو ساڑھے 30 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا

ماہ رمضان میں سرکاری دفاتر کے لیے بھی اوقات کار جاری کر دیئے گئے تھے۔ ہفتےمیں 5 روز کام کرنے والے دفاتر پیر سے جمعرات صبح 10 سےشام 4 بجےتک کھلے رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ جمعہ کو سرکاری دفاتر میں صبح 10 بجےسے دوپہر ایک بجے تک کام ہوگا یہ بتایا گیا تھا۔

ہفتےمیں 6 روز کام کرنے والے دفاتر پیر سے جمعرات 10 سے3 بجےتک کھلے رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں