پیمرا پر حکومت کا کنٹرول ختم کرنا چاہتے ہیں۔چیف جسٹس آف پاکستان


اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کا سربراہ منتخب کرنےکیلئے بنائی گئی کمیٹی سے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا نام نکال دیا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچʼمیڈیا کمیشن کیس کی سماعت کررہاہے جس میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس شیخ عظمت سعید شامل ہیں۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نےدوران سماعت ریمارکس دیے کہ مریم اورنگزیب بیانات دینے میں مصروف ہوں گی، کمیٹی کے لئے وقت نکالنا ان کے لیے ممکن نہیں۔

انہوں نے وزیراطلاعات کی جگہ سیکرٹری اطلاعات احمد نواز سکھیرا کوکمیٹی میں شامل کرنے کا حکم دیا۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ ھم قانون کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں دیں گےاور چاہتے ہیں کہ پیمرا کا چیئرمین صاف ستھرا آدمی ہو۔

چیف جسٹس ثاقب نثارنے کہا کہ پیمراآزاد ادارہ ہوناچاہیےاورہم پیمرا پرحکومت کاکنٹرول ختم کرناچاہتے ہیں۔

بینچ کے سربراہ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سےاستفسارکیا کہ پیمراقانون میں ترمیم کے حوالے سے کیاکیا؟

ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا وقار نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نےسات رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعظم کی منظوری سے کمیشن کی تشکیل کی گئی ہے۔

ایڈیشنل اٹاری جنرل نے بتایا کہ کمیشن میں نمایاں صحافی اور پی بی اے کے چیئرمین کو شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمیشن چیئرمین پیمرا کے لیے تین ممبران کے پینل کا انتخاب کرےگا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا وقار نےسماعت کے دوران کہا کہ ہمیں معلوم ہے جوکام آپ نے کھولے ہیں بند کرکے جائیں گے۔

جسٹس ثاقب نثارنے جواب دیا کہ یہ کام میراکھولاہوانہیں لیکن بندکرکے جاوں گا۔

بینچ کے رکن جسٹس شیخ عظمت سعید کہا کہ بعض اوقات کیس بند کرنے کے لئے بندے بھی بند کرنے پڑتے ہیں۔


متعلقہ خبریں