خیبرپختونخوا: کورونا سے مزید 7 افراد جاں بحق

کورونا اسکیموں میں دھوکہ، سینکروں افراد گرفتار

پشاور: خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 7 افرادجاں بحق ہوگئے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 432 ہوگئی۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے میں گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا کے359 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ کورونا سے صوبے مین متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 ہزار 842 ہوگئی۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں 61 مریض صحت یاب ہوئے۔ خیبرپختونخوامیں کورونا سے اب تک 2693 متاثرہ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 61 ہزار 227 تک پہنچ گئی ہے اور 1260 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 2 ہزار76  کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی طور پر 20 ہزار 231 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض سندھ میں ہیں جہاں تعداد 24 ہزار 206 تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی ادارہ صحت کا انتباہ: کورونا دوبارہ شدت پکڑ سکتا ہے

کورونا وائرس کی وجہ سے پنجاب میں 22 ہزار37، خیبرپختونخوا 8 ہزار 842، بلوچستان 3,616، اسلام آباد 2,015، گلگت بلتستان 651 اور آزاد کشمیر میں 219 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں ہوئی ہیں جہاں 432 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 380، پنجاب میں 381، اسلام آباد میں 19، گلگت بلتستان میں 9، بلوچستان میں 41 اور آزاد کشمیر میں 5 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 8 ہزار 687  ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر پانچ لاکھ  آٹھ ہزار 86 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ ایک ہزار اموات ہونے میں 85 دن لگے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز ایک لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ اور جون میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آسکتے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں