کورونا: دنیا میں 59 لاکھ 78 ہزار سے زائد افراد متاثر،ہلاکتیں 3 لاکھ 64 ہزار سے بڑھ گئیں

سندھ میں کورونا وائرس

فائل فوٹو


دنیا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد  انسٹھ لاکھ 78 ہزار سے تجاوز کرگئی اور تین لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جب کہ چھبیس لاکھ 31 ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہوئے۔

امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ تین  ہزار سے بڑھ گئی ہے اور کورونا کے مریضوں کی تعداد سترہ لاکھ  اڑسٹھ ہزار سے زیادہ ہو گئی۔

نیویارک میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں 3 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور23 ہزار دو سو سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

برازیل امریکہ کے بعد چار لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے اور کیسز کی تعداد چار لاکھ پندرہ ہزار تک پہنچ گئی ہے جب کہ پچیس ہزار سے زائد مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے61 ہزار 227 افراد متاثر،1260 جاں بحق

برازیل  کورونا وائرس متاثرین کی ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ برازیل میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 386 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ایک دن میں 4 ہزار سے زائد نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 14 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 25 ہزار 935 ہوگئی ہے۔

برطانیہ میں دو لاکھ69 ہزار سے زائد کورونا کےمریض ہیں اور 37 ہزار آٹھ سو سے زائد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو کورونا کے مریض سے گزشتہ چند روز میں ملاقات کرنے والے تمام افراد کو ٹریس کر کے آئسولیٹ کیا جائے گا۔

روس میں کورونا وائرس سے مزید 92 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار  سے تجاوز گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد تین لاکھ 79 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

اٹلی میں کورونا وبا سے مزید 92 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 33 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 31 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

فرانس میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 28 ہزار 5 سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 86 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

کورونا سے اسپین میں مزید 74 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ 2 لاکھ 84 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

وبا سے نمٹنے میں ناکامی پر اسپین میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرین نے برتن بجا کر حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں