پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں235 پوائنٹس کا اضافہ

سٹاک ایکسچنج

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مثبت رجحان سے آغاز ہوا اور انڈیکس میں 235 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

جمعے کے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس33 ہزار695 پر تھا اور ابتدائی30 منٹ میں دو سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے سبب انڈیکس ایک وقت میں353 پوائنٹس کے اضافے 34 ہزار48 کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

خبرفائل ہونے تک مارکیٹ میں 79,950,419 شیئرز کا لین دین ہوا تھا جن کی مالیت 3,520,140,038 پاکستانی روپے رہی۔ گزشتہ روز عید کے بعد جب پہلے دن مارکیٹ کھلی تو انڈیکس میں مندی کا رجحان رہا۔

کاروباری ہفتے کا آخری روز ہونے کے سبب مارکیٹ میں یہ تیزی زیادہ دیر برقرار نہیں رہ سکی اور کاروبار کا اختتام33 ہزار931 پر ہوا۔ آج اسٹاک ایکسچینج میں166,428,690 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت8,750,400,028 پاکستانی روپے رہی۔

جمعرات کو اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کا رحجان رہا اور کاروبار کے اختتام پر141 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 100انڈیکس 33 ہزار 932 پوائنٹس پر تھا۔ کورونا وائرس کے اکثر ممالک کی اسٹاک مارکیٹ میں مندی چھائی ہوئی ہے کاروباری حضرات نئی سرمایہ کاری سے احتیاط کر رہے ہیں۔

کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے تمام ممالک کی حکومتیں اقدامات کر رہی ہیں، دنیا بھر میں صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اے ڈی بی کی کورونا وائرس کے باعث معاشی نقصان سے متعلق جاری رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ وائرس سے دنیا بھر میں سیاحت، سرمایہ کاری کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ایشیائی ترقی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ وائرس کے باعث تجارت اور صنعتوں کی پیداوار میں کمی ہوئی اور سفری پابندیوں، لاک ڈاؤن، سرحدوں کی بندش سے معاشی نقصان ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں