زلفی بخاری کی شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان رابطہ کمیٹی کے قیام کی تجویز

اوور سیز پاکستانیوں کو ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے درمیان رابطہ کمیٹی کے قیام کی تجویز دی ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ممبر ممالک کے وزرا برائے سیاحتی امور ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران سے زائرین نکالنے پر وفاقی حکومت اور زلفی بخاری سے جواب طلب

اجلاس میں پاکستان، بھارت، چین، روس،  کرغزستان، تاجکستان، ازبکستان کے وزرا شریک ہوئے، پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کی۔ انہوں نے بطور چئیرمین نیشنل ٹورازم کوآرڈی نیشن بورڈ اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں عالمی سطح پر سیاحتی سرگرمیوں کی بحالی کے ایکشن پلان پر گفتگو کی گئی اور عالمی وباکے باعث رکن ممالک میں سیاحت کی صنعت کو درپیش چیلنجز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاحتی شعبے کی ترقی وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ پائیدار اور ماحول دوست سیاحت کے فروغ کیلئے پالیسی کو حتمی شکل دی گئی ہے، پالیسی پر عمل درآمد کے لئے 5سال کا  ایکشن پلان بھی مرتب کیا گیا ہے مگر وبائی صورت حال کے باعث پالیسی پر عملدرآمد میں تاخیر ہوئی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک عالمی آبادی کا 44 فیصد ہیں، رکن ممالک سیاحت کی صنعت کو بحال کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال بہتر ہونے پر سیاحت کا شعبہ سب سے پہلے بحال ہوگا، حکومت صورتحال سے نمٹنے کیلئے  پہلے ہی ایس او پیز تیار کررہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی سرمایہ کاروں کی زلفی بخاری سے ملاقات: سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

زلفی بخاری کا سیاحتی شعبے کی بہتری کیلئے رکن ممالک کے درمیان معلومات کے تبادلے کو بہتر بنانے پر بھی زور۔

ممبر ممالک نے ٹورزم کوآپریشن پروگرام 2020-21 کیلئے مشترکہ ایکشن پلان کی بھی منظوری دے دی۔


متعلقہ خبریں